Category : Al-Hadith: Manaqib e Sahaba wa Ahle Bayt awr Awlia
Author : Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Book Language : Urdu
Pages : 712
Price : Rs.720
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فضائلِ حرمین شریفین کے موضوع پر جس اچھوتے انداز سے قلم اٹھایا ہے، اس کی مثال نہیں ملتی۔ اس کتاب میں حج اور عمرے کے فضائل اور ان کے مناسک پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ مدینہ منورہ کی دیگر شہروں پر حرمت و تکریم کو آیاتِ قرآنیہ اور احادیثِ نبویہ کی روشنی میں واضح کیا گیا ہے۔ روضۂ رسول ﷺ کی زیارت اور مزارِ پُر نور کی حاضری کے آداب قرآن و حدیث، اَقولِ اَسلاف اور اَہلِ سنت کے چاروں فقہی مذاہب کے اَئمہ کے اقوال کی روشنی میں بیان کیے گئے ہیں۔ اِس پر مستزاد روضۂ رسول ﷺ اور منبرِ مبارک کی درمیانی جگہ جنت کے باغات میں سے ایک باغ والی حدیثِ مبارک کو متعدد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے روایت کیا گیا ہے۔ بعد ازاں مکہ مکرمہ کے فضائل پر اور اس کی بے حرمتی کی ممانعت سے متعلق آیاتِ قرآنیہ اور احادیثِ مبارکہ کا ذکر کیا گیا ہے۔ نیز رسولِ مکرم ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مکہ مکرمہ سے وارفتگیِ قلب کے حسین جذبات کا بھی بھرپور اظہار کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جلیل القدر انبیاء کرام علیہم السلام کے حجِ کعبہ کی ادائیگی کے تذکار اور ایک ہزار انبیاء کرام علیھم السلام کے مزارات کا اَحوال بھی تحقیقی انداز سے تحریر کیا گیا ہے۔ واضح کیا گیا ہے کہ ایک ہزار سے زائد انبیاء کرام علیھم السلام کا سفرِ مکہ اور یہاں قیام کا مقصد صرف نبی آخر الزمان ﷺ کا شوقِ دیدار اور ان سے بے پناہ محبت کا بھرپور اظہار تھا۔
Book Sponsorship Scheme: the Best Sadaqa-e-Jaria
Please pay 50 euro for annual sponsorship of this book.
Copyrights © 2019 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved